ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا محرم الحرام کے مرکزی جلوس قلعہ روہتاس اور چک عبدالخالق کے روٹس کا وزٹ
دینہ ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا محرم الحرام کے مرکزی جلوس قلعہ روہتاس ( علاقہ تھانہ دینہ) اور چک عبدالخالق (علاقہ تھانہ منگلا کینٹ)کے روٹس کا وزٹ،
روٹس کے وزٹ کے دوران ڈپٹی کمشنر میثم عباس،اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد اور ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ایس ایچ او تھانہ دینہ بھی ہمراہ موجود،
ایس ایچ اوز صاحبان نے ڈی پی او جہلم کو جلوس کے روٹس کے متعلق بریفننگ دی،
ڈی پی او جہلم نے انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں،
محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، ایلیٹ فورس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریزرو اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کی مدد سے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی۔
روٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکینرز کا استعمال لازمی بنایا جائے گا،شرکا کو میٹل ڈیٹیکٹرز سے چیکنگ کے بعد جلوس میں داخل کیا جائے گا،
روٹ کے راستہ میں بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایات
جلوسوں کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم
جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو