جہلم رکشہ ڈرائیور قتل کا فیصلہ۔معزز عدالت نے مجرم بابر حسین شیرازی کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا
جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )معزز عدالت نے قتل کے مقدمہ 63/23 بجرم 302 تھانہ سٹی کا فیصلہ سنا دیا،
مجرم بابر حسین شیرازی نے سال 2023 میں قتل کےجرم کا ارتکاب کیا تھا،
جس پر معزز عدالت نے مجرم بابر حسین شیرازی کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،
جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،
جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،
سنگین نوعیت کے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان