دینہ ٹرانسفارمر چوری کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔قومی خزانے کو لاکھوں کا نقصان ،ڈی پی او جہلم نوٹس لیں

0

 

 

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)۔ تحصیل دینہ میں ٹرانسفارمرز ائے روز چوری ہوتے ہیں ڈی پی او جہلم سائنٹیفک طریقے سے اس پر کنٹرول کریں ۔۔سیاسی سماجی زعماء دینہ تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ میں دیگر تحصیلوں کی نسبت ٹرانسفارمرز چوری زیادہ ہوتے ہیں ٹرانسفارمرز چوری کرنے کے مرتکب افراد عام نہیں ہوں گے بلکہ ٹیکنیکل ہوں گے ٹرانسفارمر چوری ہونے کے بعد اہل علاقہ اذیت کا شکار ہو جاتا ہے جب تک ایف ائی ار درج نہ ہو متعلقہ ایس ڈی او کچھ بھی نہیں کر سکتا ٹرانسفارمر کی عدم دستیابی پر مکین ذہنی جسمانی اذیت کا شکار ہو جاتے ہیں یہاں اس امر کا اظہار کرنا انتہائی قرین انصاف ہوگا کہ دیگر محکموں کی نسبت اہیسکو ملازمین کی تعداد انتہائی کم ہے ان حالات میں متاثرہ علاقے میں بجلی فراہم کرنا بہت دشوار ہو جاتا ہے مقام افسوس ہے کہ ماضی قریب میں جتنے بھی ٹرانسفارمرز چوری ہوئے ہیں اج تک ملزمان پکڑے نہیں گئے بادی النظر میں محسوس ہوتا ہے کہ ٹرانسفارمرز جن ورکشاپس میں ٹھیک ہوتے ہیں ان کا ہی کوئی فرد اپنے فن کا مظاہرہ کرتا ہے دیکھنے میں ایا ہے کہ اہیسکو ملازمین ٹرانسفارمر اتارتے وقت یا لگاتے وقت پرمٹ حاصل کرتے ہیں جبکہ چوری کرنے والے پرمٹ کے بغیر ہی چوری کر لیتے ہیں قرینے انصاف ہوگا کہ ڈی پی او جہلم اور ایس ای ائیسکو جہلم مستقبل قریب میں ایک با مقصد نشست کریں تاکہ چوری پر کنٹرول کیا جا سکے چوری کی روک تھام کرنا بلا شبہ پولیس کا ہی فرض ہے سیاسی سماجی زعماء تحصیل دینہ نے اپنے متحرک ڈی پی او جہلم سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اس مسئلے پر کنٹرول کروائیں مورخہ 29 بوقت دو بجے رات قائد اعظم ٹاؤن دینہ کا ٹرانسفارمر چوری ہوا ضروری کاروائی کرنے کے بعد دن کی چھ بجے متاثرہ لوگ بجلی حاصل کر سکے بلاشبہ موجودہ ڈی پی او نے اپنے تعیناتی کے بعد ضلع جہلم میں وہ کام بھی کیے ہیں جن کو ماضی میں کوئی ڈی پی او نہیں کر سکا لہذا توقع کی جاتی ہے کہ ڈی پی او جہلم اس نازک مسئلے پر بھی کنٹرول کر لیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.