ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا تھانہ دینہ کا وزٹ
محرم الحرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور تمام مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت،
دینہ ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا تھانہ دینہ کا وزٹ ،
دوران وزٹ ڈی پی او جہلم کا تھانہ کی بلڈنگ،فرنٹ ڈیسک،مال خانہ تھانہ،حوالات تھانہ اور میس ہال کا بھی جائزہ لیا۔سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،
تمام افسران کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم،
محرم الحرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور تمام مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت،
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
ڈی پی او جہلم کا زیر تفتیش مقدمات کو بھی جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کا حکم ، شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے، ڈی پی او جہلم کی ہدایت
تھانہ جات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈی پی او جہلم
پولیس کی کارکردگی جانچنے کےلئے تھانوں اور دفاتر کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہیں ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو