سیلاب متاثرین کی مدد کرتے ہوئے شہید ہونے والے جہلم پولیس کے بہادر جوان حیدر علی حسین کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز جہلم میں پورے اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی
نمازِ جنازہ میں مشیر صحت پنجاب ، جنرل (ریٹائرڈ)ڈاکٹر اظہر محمود کیانی،ڈیو آرٹلری کمانڈر بریگیڈیئر ذکاء اللہ،لاگ کمانڈر بریگیڈیئر سجاد،ایڈیشنل سیشن جج سعید رفیق،کمشنر راولپنڈی انجنیئر عامر خٹک ،ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو،سینئر سول جج محمد بن قذافی،سول جج سرمد سلیم،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ظفر اقبال،ڈسٹرکٹ بار،سابقہ پارلیمنٹیرینز،ایس پی انویسٹیگیشن جہلم فیصل سلیم،ڈی ایس پیز ضلع ہذا، ایس ایچ اوز، پولیس افسران، اہلکاران،ممبران امن کمیٹی،علماء کرام،نمائندگان تاجر برادری، ضلعی انتظامیہ، شہید کے اہلِ خانہ،معززینِ علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
جہلم ( اقبال خان )سیلاب متاثرین کی مدد کرتے ہوئے شہید ہونے والے جہلم پولیس کے بہادر جوان حیدر علی حسین کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز جہلم میں پورے اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی،
نمازِ جنازہ میں مشیر صحت پنجاب ، جنرل (ریٹائرڈ)ڈاکٹر اظہر محمود کیانی،ڈیو آرٹلری کمانڈر بریگیڈیئر ذکاء اللہ،لاگ کمانڈر بریگیڈیئر سجاد،ایڈیشنل سیشن جج سعید رفیق،کمشنر راولپنڈی انجنیئر عامر خٹک ،ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو،سینئر سول جج محمد بن قذافی،سول جج سرمد سلیم،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ظفر اقبال،ڈسٹرکٹ بار،سابقہ پارلیمنٹیرینز،ایس پی انویسٹیگیشن جہلم فیصل سلیم،ڈی ایس پیز ضلع ہذا، ایس ایچ اوز، پولیس افسران، اہلکاران،ممبران امن کمیٹی،علماء کرام،نمائندگان تاجر برادری، ضلعی انتظامیہ، شہید کے اہلِ خانہ،معززینِ علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدکو سلامی پیش کی اور شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کے گلدستے اور پھول نچھاور کیے گئے اور شہید کے بلند درجات کے لیے دعا فرمائی گئی،
شہید ہمارا فخر ہے،اُس نے اپنی جان قربان کر کے دوسروں کی جانیں بچائیں،پولیس فورس اُن کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے،
جہلم پولیس شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،آمین،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو
شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلاح و بہبود کا بھرپور خیال رکھا جائیگا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
شہید کو آبائی علاقے میں پورے پولیس اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔