جہلم پولیس کے بہادر جوان کانسٹیبل حیدر علی حسین سیلاب متاثرین کی مدد کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش فرما گئے
جہلم ( اقبال خان )جہلم پولیس کے بہادر جوان کانسٹیبل حیدر علی حسین سیلاب متاثرین کی مدد کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش فرما گئے،
جہلم پولیس کے بہادر جوان کل شدید سیلابی صورتحال میں متاثرہ افراد کو ریسکیو کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش فرما گئے،
شہید کانسٹیبل حیدر علی حسین نے بغیر کسی خوف کے جان کی پرواہ کیے بغیر کئی افراد کو محفوظ مقام تک پہنچایا،ریسکیو کے دوران اچانک پانی کے بہاؤ میں شدت آ گئی،جس کے دوران شہریوں کی جان بچاتے بچاتے خود اپنی جان کی بازی ہار گئے ،
شہید کانسٹیبل حیدر علی حسین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں،ہمیں اپنے شہید پر فخر ہے، اُس نے اپنی جان دیکر دوسروں کی جانیں بچائیں،جہلم پولیس ایسے جانثار سپاہیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو
شہید کو پورے پولیس اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا،شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر یہ ثابت کیا کہ عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے جہلم پولیس ہر لمحہ تیار ہے،
جہلم پولیس شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو
*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہید کانسٹیبل حیدر علی حسین کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت*
دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ہمراہ ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلاح و بہبود کا بھرپور خیال رکھا جائیگا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور