سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے تمام وسائل پروے کار لائے جائیں گے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی بھرپور مدد کی جائے گی،کمشنر راولپنڈی انجینیئر عامر خٹک
خخ
جہلم (اقبال خان )سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے تمام وسائل پروے کار لائے جائیں گے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی بھرپور مدد کی جائے گی ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے نقصانات کو ممکنہ حد تک کم کیا گیا یہ بات کمشنر راولپنڈی انجینیئر عامر خٹک نے سیلاںی صورتحال سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے خورد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے گزشتہ روز راولپنڈی ڈویژن کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں سیلاب صورتحال کے بعد کے حالات کا جائزہ لینے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کے لیے ضلع جہلم کا دورہ کیا یہاں ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس سمیت ضلعی انتظامیہ نے کمشنر راولپنڈی کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا اور سلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر جہلم نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بروقت اقدامات کے باعث زیادہ تر علاقے بروقت خالی کروائے جا چکے تھے اس کے بعد اچانک سیلاب آنے پر ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بھرپور امدادی کاروائیاں عمل میں لا کر شہریوں کے جان و مال کو محفوظ کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا کمشنر راولپنڈی نے مختلف فلڈ ریلیف کیمپس کا بھی دورہ کیا اور وہاں رہائش پذیر شہریوں سے سہولیات بارے معلومات حاصل کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر تمام سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں نقصان سے دوچار شہریوں کی بھرپور امداد کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ ریسکیو 1122, ڈزاسٹر مینجمنٹ، پاک فوج ، پنجاب پولیس سمیت ریسکیو اپریشن میں شامل تمام اداروں کو بہترین امدادی کاروائیاں کرنے پر شاباش دی اور کہا کہ تمام اداروں نے اپنی ذمہ داریاں بروقت نبھا کر ذمہ دار ادارے ہونے کا ثبوت دیا۔ اس موقع پر ریسکیو 11 22 کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔