یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے شہدا پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ صدارت شاندار چوک جہلم میں شمعیں روشن کی گئیں
ڈی ایس پی سٹی سرکل، ڈی ایس پی ٹریفک،شہریوں اور دیگر پولیس افسران نے بھی شمعیں روشن کیں

جہلم ( اقبال خان )یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے شہدا پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ صدارت شاندار چوک جہلم میں شمعیں روشن کی گئیں،
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے شاندار چوک میں شمعیں اور چراغ روشن کئے،شہدا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی،
ڈی ایس پی سٹی سرکل، ڈی ایس پی ٹریفک،شہریوں اور دیگر پولیس افسران نے بھی شمعیں روشن کیں،
شہداء پولیس ہمارا وہ اثاثہ ہیں کہ جنہوں نے اپنا خون دیکر ملک و ملت کے باغیچے کی آبیاری کی، ڈی پی او جہلم
شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے،
شہداء پولیس کی لازوال قربانیاں جہلم پولیس اور جہلم کے عوام پر قرض ہیں، شہداء پولیس نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم ملک و ملت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،
تقریب کا مقصد قوم کے لئے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو