ملک و قوم کی خاطر جانوں کی قربانی دینے والے ہمارے ہیرو ہیں یومِ شہدائے پولیس پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے فاتحہ خوانی کی

0

 

 

جہلم ۔( اقبال خان ) ملک و قوم کی خاطر جانوں کی قربانی دینے والے ہمارے ہیرو ہیں یومِ شہدائے پولیس پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے فاتحہ خوانی کی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے یوم شہداء پولیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ 4 اگست یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر قیادت شہدائے جہلم پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دیوانِ سعید گولڈ مارکی جہلم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شہداء پولیس کے اہلِ خانہ کو مدعو کیا گیا جہاں ڈی سی جہلم میثم عباس اور ڈی پی او جہلم نے ان سے فرداً فرداً خیریت دریافت کی، تحائف پیش کیے اور شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان، معروف روحانی شخصیت بابا عرفان الحق، اے ایس پی صاحبان، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، صدر انجمن تاجران، امن کمیٹی کے ممبران، عوامی نمائندگان اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
شرکاء نے پولیس کے کارہائے نمایاں، شہداء کی قربانیوں اور پنجاب پولیس جہلم کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا۔ اس موقع پر ڈی سی جہلم میثم عباس نے کہا کہ:
“شہداء پولیس کی لازوال قربانیاں جہلم پولیس اور عوام پر قرض ہیں۔ شہداء نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کیا اور یہ ثابت کیا کہ ہم ملک و ملت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ ہماری ذمہ داری ہیں، انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، کیونکہ شہداء محکمہ پولیس کا حصہ تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.