
جہلم۔( اقبال خان )ناقص اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے پر سول ہسپتال کی کنٹین سیل ، اسسٹنٹ کمشنر جہلم کے چھاپے کے دوران کھانے پینے کی ناقص اشیاء اور خراب دودھ پکڑا گیا سخت کاروائی کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمن نے عوامی شکایات پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم کنٹین کا دورہ کیا جہاں کھانے پینے کی اشیاء انتہائی ناقص مٹیریل سے تیار کی جا رہی تھی جبکہ چائے کے لیے استعمال ہونے والے دودھ میں مکھیاں اور دیگر حشرات پائے گئے جس پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری طور پر کینٹین کو سیل کرنے اور ٹھیکیدار کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کر دی اس موقع پر سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سہیل اور محکمہ صحت کے دیگر ذمہ داران بھی اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ سول ہسپتال میں آنے والے شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کو کوئی رعایت نہیں دیں گے۔ خود ساختہ قیمتوں پر ناقص اشیاء بیچنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔