اعوان ہم خیال ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں رنگ روغن کا کام احسن انداز میں جاری

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )اعوان ہم خیال۔ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں رنگ روغن کا کام احسن انداز میں جاری ،اعوان ہم خیال گروپ کے یو کے سے ممبرحاجی ملک لطیف نے اس میں خصوصی تعاون۔کیا ۔تفصیلات کے مطابق اعوان ہم خیال ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کے لیے رنگ و روغن کا کام زور و شور سے جاری ہے جس کا سہرا اعوان ہم خیال ویلفئیر سوسائٹی ملک اسجد اعوان صدر اور خصوصی طور پر حاجی ملک لطیف کے سر ہے جنہوں نے اس صدقہ جاریہ میں خصوصی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے تعاون کیا ۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سےسہیل اعجاز ڈاکٹر شکیل ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان ایم ایس نے ان۔کی کاوشوں کو سراہا اور خصوصی شکریہ ادا کیا ۔عوامی حلقوں کی جانب سے ہسپتال میں رنگ روغن کے کام۔کو سراہا گیا اور عرصہ دراز بعد اس میں۔تبدیلی دیکھی ۔