جہلم پولیس کے محنتی ، ذہین اور فرض شناس آفیسر راجہ محمد عمران جنجوعہ کی انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی

0

 

سوہاوہ ( یاسر فہمید )جہلم پولیس کے محنتی ، ذہین اور فرض شناس آفیسر راجہ محمد عمران جنجوعہ کو انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی

لاہور آئی جی آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راجہ عمران کو انسپکٹر کے عہدہ کے رینک لگائے، انسپکٹر راجہ عمران ضلع جہلم کے متعدد تھانوں میں بطور ایس ایچ او اپنے فرائض منصبی انجام دے چکے ہیں جو اس وقت بطور ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں
انسپکٹر راجہ عمران کا شمار ضلع جہلم کے اعلی تعلیم یافتہ اور جدید ٹیکنالوجی سے واقفیت رکھنے والے چند بہترین افسران میں ہوتا ہے،
سماجی حلقوں نے راجہ عمران کو بطور انسپکٹر عہدے پر ترقی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے کہ تحصیل سوہاوہ کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں تھانہ سوہاوہ میں تعینات کیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.