جہلم ہیڈ لائینز کی خبر پر ایکشن ،ضلع جہلم میں خود ساختہ مہنگائی کی شکایات پر فوری اور سخت ایکشن لیا جائے،ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم ۔ ( اقبال خان )ضلع جہلم میں خود ساختہ مہنگائی کی شکایات پر فوری اور سخت ایکشن لیا جائے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہر بھر میں دن رات قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے مہنگائی مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے کریں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ضلع جہلم کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے بعض پرائس مجسٹریٹس کو سرکاری ہدایات کے مطابق کام نہ کرنے پر سخت ایکشن کی وارننگ دی اور کہا کہ پرائس مجسٹریٹس کا کام شہریوں کو خود ساختہ مہنگائی سے بچانا اور سرکاری قیمتوں کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے حالیہ بارشوں کے بعد بعض تاجروں نے خود ساختہ ریٹ مقرر کر کے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ایسے افراد کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کروائے جائیں اور ان کو بھاری جرمانے کرکے ان کے کاروباری مراکز کو سیل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ایسے عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔