جہلم شہر میں پنجاب حکومت کی مقررہ قیمتوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے گندم یا آٹا زخیرہ اندوزی کر کے مہنگا بیچنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم۔ (اقبال خان )جہلم شہر میں پنجاب حکومت کی مقررہ قیمتوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے گندم یا آٹا زخیرہ اندوزی کر کے مہنگا بیچنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے یہ بات فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر فلور مل ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو ضلع جہلم میں گندم کی سپلائی اور آٹے کی دستیابی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا اور اپنے مسائل بتائے جس پر ڈی سی جہلم نے یونین کے عہدے داروں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے موجودہ حالات کے مطابق آٹے کی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے جس میں فلور ملز اور تاجروں کے مناسب منافع کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے اس لیے ضروری ہے کہ تمام فلور ملز آٹے کی مکمل سپلائی کو یقینی بنائیں اور کسی قسم کی ذخیرہ اندوزی نہ کریں ضلع انتظامیہ اس حوالے سے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مثالی کاروائی عمل میں لائے گی۔