جہلم ( بیورو چیف )سی سی ڈی ٹیم جہلم اور کار سنیچر کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ٹیم جہلم ، "ڈومیلی موڑ” پر ناکہ بندی پر موجود تھی کہ مخبر کی اطلاع پر ایک مشکوک کا ر ، جس میں دو اثخاص سوار تھے کو روکا لیکن کار ڈرائیور نے گاڑی ” لہڑی روڈ” کی طرف بھگا لی ، ٹیم نے پیچھا کرتے ہوئے ملزمان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے گاڑی سے اُترکرٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے جنگل کی طرف بھاگے ۔ ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا اور ایک فائر کانسٹیبل کو سامنے چھاتی پر لگا جو خوش قسمتی سے بلٹ پروف جیکٹ ہونے کی وجہ سے بچ گیا۔ تھوڑی دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر ایک ملزم زخمی حالت میں قابو کرلیاجس کا نام محمد اویس ولد سکندر علی سکنہ محلہ شاہ سوار ٹاون گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ معلوم ہوا۔ملزم کے قبضہ سے تھانہ صدر کے ایریا سے چھینی گئی کار اور پسٹل برآمد، زخمی ملزم کا ساتھی اندھیرے کی وجہ سے فرار ہو گیا ، جس کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ زخمی ملزم طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا