اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا سبزی منڈی کا دورہ ،مہنگے داموں سبزی فروٹ فروخت کرنے والے دوکانداروں کو جرمانے

0

 

دینہ ( تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا سبزی منڈی دینہ کا دورہ ،مہنگے داموں سبزی فروٹ فروخت کرنے والے دوکانداروں کو جرمانے ،ریٹ لسٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں ،دوکاندار ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کرنے کے پابند ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مہنگائی کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے دینہ سبزی منڈی و منگلا روڈ پر سبزی فروٹ کی شاپس کا دورہ کیا ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کو شکایات موصول ہوئی تھی کہ سیلاب کو بہانہ بنا کر دوکاندار ریٹ لسٹ سے ہٹ کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے فوری ایکشن لیا اور سبزی منڈی میں ریٹ لسٹ کے مطابق فروٹ سبزی کے ریٹ جب چیک کیے تو متعدد دوکانداروں نے گاہکوں سے اضافی ریٹس چارج کیے تھے جو اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے فوری طور پر گاہکوں کو نہ صرف واپس کروائے بلکہ دوکانداروں کو بھاری جرمانے بھی کیے ۔اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے جی ٹی روڈ پر قائم ہوٹلوں کا دورہ کیا اور ان۔کے ریٹس صفائی کا نظام چیک کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے سختی سے ہدایت جاری کی کہ صفائی کا خیال نہ رکھنے والے ہوٹلوں کو سیل کر دیا جائے گا ۔ہوٹل اس بات پر توجہ دیں کہ عوام کو معیاری کھانا میسر ہو ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے کہا کہ مہنگائی کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نبڑا جائے گا ۔کسی کو بھی ریٹ لسٹ سے ہٹ کر اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.