
جہلم ( جرار حسین میر)فوڈ اتھارٹی جہلم کہ ناقص گوشت کیخلاف بڑی کاروائی، 400 کلو بیمار اور لاغر جانور کا گوشت تلف۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم نے خفیہ اطلاعات ملنے پر چھمب گاؤں پوسٹ آفس سعیلہ کے قریب ایک حویلی میں کارروائی کرتے ہوئے 400 کلو بیمار اور لاغر جانور کا گوشت پکڑ کر تلف کردیا۔ ملزمان موقع سے فرار جبکہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔ ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کی موقع پر جانچ کرکے اسے انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دیا۔ بیمار جانور کو غیر قانونی طور پر ذبح کیا جارہا تھا۔ جانوروں کو صرف سلاٹر ہاوس میں ہی ذبح کیا جاسکتا ہے۔