
جہلم ( جرار حسین میر )آج مورخہ 17-09-2025کورات 9:00 بجائے قریب ایک مشکوک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو سی سی ڈی ٹیم، سوہاوہ، جہلم نے "ٹنڈوئی پُل پر روکا ، لیکن مشتبہ افراد نے ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی ٹیم خوش قسمتی سے محفوظ رہی لیکن ایک گولی کانسٹیبل کے ہیلمٹ کو چھو کر گزر گئی۔ ٹیم نے ملزمان کا پیچھا کیااور تھوڑی دیر کے بعد ایک ملزم محمدہارون ولد مشتاق حسین سکنہ کوٹیام ، تحصیل گوجر خان، ضلع ،راولپنڈی زخمی حالت میں قابو کرلیا جبکہ اس کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے، زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ ہمراہی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول 30 بور بھی برآمد ہوا۔ ملزم ایکٹو سنیچر ہے اور قبل ازیں رابری کی متعدد وارداتیں کر چکا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ زخمی ملزم نے مورخہء 16.09.2025 کو CCD ٹیم پر حملہ کیا جس پر مقدمہ نمبر35/25, بجرم 353/324/186/34 ت پr/w 13 -2 (a) 2015 PAO P.S CCD جہلم درج کیا گیا۔جبکہ اسکے ہمراہی ملزمان بھی ڈکیتی ، مزاحمت پولیس سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں ، ملزم سے مزید انکشافات متوقع ہیں