
دینہ ( اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا یو سی مدوکالس کا دورہ ، ممبران کمیٹی سے ملاقات ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے یونین کونسل مدوکالس کا دورہ کیا
دینہ یونین کونسل مدو کالس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کی بہتری کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی زیر صدارت اجلاس ہوا
ستھرا پنجاب کے سلسلہ میں یونین کونسل سطح پر گورنمنٹ کے تحت جو کمیٹیاں تشکیل دی گئ ہیں ان کے ساتھ میٹنگ میں معززین علاقہ ممبران کمیٹی سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو اپنے علاقے کے صفائی کے حوالے سے مسائل بیان کیے گئے جس پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی ۔