وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متحدہ عرب امارات کے کابینہ امور کے نائب وزیر عبداللہ ناصر لوتاہ کی ملاقات

جہلم (نعیم اختر بھٹی )وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متحدہ عرب امارات کے کابینہ امور کے نائب وزیر عبداللہ ناصر لوتاہ کی ملاقات
دونوں رہنماؤں نے حکومتی شعبوں میں تعاون کے ایکشن پلان پر تیز رفتار عملدرآمد جاری رکھنے پر اتفاق کیاوزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے 16 جون 2025 کے ‘میوچل گورنمنٹ ایکسپیرینس ایکسچینگ’ معاہدے کے تحت یو اے ای کی جانب سے پاکستان کو فراہم کیئے جانے والے تعاون اور مدد پر شکریہ ادا کیادونوں فریقوں نے اس معاہدے کے تحت اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا
انہوں نے ادارہ جاتی اصلاحات، بہتر خدمت کی فراہمی اور جدید طرز حکمرانی کے حوالے سے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل ترمزی بھی موجود تھے۔