منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کی طرف سے بےروزگار افراد میں رکشے ریڑھیاں اور کریانہ سٹور کا سامان فراہم کیا گیا

نجی میرج ہال میں منعقد ہونے والی تقریب میں منہاج القرآن کے عہدیداران سمیت سیاسی سماجی فلاحی کاروباری شخصیات کی شرکت

0

جہلم(ریاض گوندل)منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کی طرف سے بےروزگار افراد میں رکشے ریڑھیاں اور کریانہ سٹور کا سامان فراہم کیا گیا
ہے
نجی میرج ہال میں منعقد ہونے والی تقریب میں منہاج القرآن کے عہدیداران سمیت سیاسی سماجی فلاحی کاروباری شخصیت اور مخیرحضرات نے خصوصی طور پر شرکت کی
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نجی میرج ہال میں منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے زیراہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے دوران بے روزگار افراد میں چار رکشے،دو ماڈل ریڑھیاں بمعہ سامان اور کریانہ سٹور کا سامان تقسیم کیا گیا تقریب میں منہاج القرآن کے عہدیداران سمیت سیاسی سماجی فلاحی کاروباری شخصیات سمیت اہم افراد شریک تھے شرکاء میں منصور اعوان،پروفیسر سلیم احمد چوہدری،چوہدری احمد رضا،چوہدری غلام احمد زمرد،ذیشان جرال،ڈاکٹر ظہیر،طیب طاہر،شکیل احمد سیٹھی،چوہدری محمد یوسف نمبردار،پروفیسر شاہد بشیر،زین العابدین،راجہ زاہد کیانی،چوہدری صیام،مرزا روف،راجہ یاور ودیگر شریک تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ مستحق اور بےروزگار افراد کو مالی مدد دینے کی بجائے ہمیں چاہیے کہ لوگوں کو روزگار بنا کر دیں تاکہ وہ اس سے فائدہ اٹھا کر باعزت طریقے سے اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پال سکے منہاج القرآن کے دنیا بھر میں بےشمار منصوبے چل رہیے ہیں جو اپنی اپنی جگہ سب موجود حالات کے مطابق بہت ضروری ہیں روزگار ملنے پر مستحق افراد نے منہاج القرآن کی قیادت اور عہدیداران کا شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.