دینہ شہر چوروں ،ڈکیتوں کے نشانے پر ،پولیس خواب غفلت کے نشہ میں چور،دو دنوں میں دس دکانوں کے تالے توڑے گئے ۔تاجر برادری پریشان
دوکانوں کے تالے توڑ نے والا گینگ متحرک ۔تاجر پریشان

دینہ شہر چوروں ،ڈکیتوں کے نشانے پر ،پولیس خواب غفلت کے نشہ میں
چور،دو دنوں میں دس دکانوں کے تالے توڑے گئے ۔تاجر برادری پریشان
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں چوروں ڈکیتوں کا راج ہے ۔گزشتہ دو دنوں کے اندر منگلا روڈ پر دس دکانوں کے تالے توڑے گئے
اور دوران تلاشی قیمتی سامان لیکر رفو چکر ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق ایک دن قبل گلیکسی ہئیر ڈریسر،قیوم آٹوز،الاراج پولٹری ،علی الیکڑونکس ،باربر شاپ میر محلہ گلی ،خالد بلڈنگ میٹریل ،بریانی شاپ جب کہ گزشتہ رات غوث مارکیٹ میں مرزا سینڑی اور مغل سینڑی کے تالے توڑے گئے
۔دینہ شہر میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں سے تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جب کہ اس سے قبل منگلا روڈ پر خاری ہیئر ڈریسر کے تالے توڑ کر نقدی و موبائل لے گئے تھے
۔دینہ شہر میں چور ڈکیت گینگ روزانہ کی بنیاد پر دیدہ دلیری سے کاروائیاں کرنے میں مصروف ہے جب کہ دوسری طرف دینہ پولیس کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی پیش رفت دیکھنے کو نہیں ملی ۔
دینہ کی تاجر برادری نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔جس طرح کاروباری حضرات کے نقصانات کا سلسلہ چل رہا ہے یہ پریشان کن اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔اس حوالے سے فوری نوٹس لیا جائے ۔