ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی پریس کلب کے وفود سے ملاقات: "میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان ہے، صحافیوں کی نشاندہی پر فوری ایکشن ہو گا”

جہلم ۔( اقبال خان) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی پریس کلب کے وفود سے ملاقات: "میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان ہے، صحافیوں کی نشاندہی پر فوری ایکشن ہو گا”تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے جہلم پریس کلب کے دو اہم وفود سے ملاقات کی اور ضلع کے مسائل کے حل کے لیے میڈیا کے کردار کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتا ہے اور ضلعی انتظامیہ صحافیوں کے تعاون اور رہنمائی سے جہلم کے اہم اور بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ملاقات کے دوران ایک وفد کی قیادت ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے کی، جبکہ دوسرے وفد کی قیادت عابد محمود چوہدری کر رہے تھے۔ دونوں وفود نے نو تعینات ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کو جہلم آمد اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ضلع میں خوش آمدید کہا۔ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافی برادری کو اپنا دست و بازو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع میں جہاں بھی عوامی مسائل کی نشاندہی کی جائے گی، انتظامیہ کی جانب سے اس پر فوری اور بلاتاخیر ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صحافی برادری اپنی مثبت اور تعمیری رپورٹنگ کے ذریعے ضلع جہلم کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔پریس کلب کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو سراہا اور انہیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔