ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کے ہمراہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور علماء اکرام کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد،

جہلم ( اقبال خان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کے ہمراہ ڈی سی آفس جہلم میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور علماء اکرام کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد،
جہلم شہر میں امن و امان کے حوالے سے کی گئی میٹنگ میں مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی گئی،
شہر بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،ممبران امن کمیٹی
ہم سب ایک جماعت کی طرح ہیں اور جہلم میں امن وامان کی فضاء کے لیے ہر دم کوشاں ہیں، علماء کرام
جہلم شہر میں بھائی چارے کو عام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جہلم پولیس کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ رہیں گے، ممبران امن کمیٹی
امن و امان کو برقرار رکھنے میں علماء کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈی پی او جہلم
امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو