اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا دینہ کے نواحی علاقوں میں میرج ہالز اور ہوٹلز کی چیکنگ

تندور مالکان کے روٹی وزن کم اور زائد قیمت وصولی پر بھاری جرمانے

0

 

دینہ ( اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا دینہ کے نواحی علاقوں کے مختلف میرج ہالز اور ہوٹل کا وزٹ ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ون ڈش کے حوالے سے چیکنگ اور تندور پر روٹی کے وزن اور ریٹ کو چیک کیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے دینہ کے نواحی علاقہ بوڑیاں پنڈ راجوال اور رانجھا میراں کا دورہ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے میرج ہالز کا وزٹ کیا اور ون ڈش کی چیکنگ کی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ سختی سے میرج ہالز مالکان کو ہدایات جاری کی کہ کسی بھی صورت ون ڈش کی خلاف ورزی نہ ہو ۔ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والے میرج ہالز کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے ان علاقوں میں قائم ہوٹلز اور تندور کو چیک کیا اور روٹی کے وزن میں کمی کرنے اور اضافی قیمت وصول کرنے والے مالکان کو جرمانے کیے ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے سختی سے ہدایات جاری کی کہ روٹی کہ وزن کو پورا رکھا جائے اور قیمت سرکاری ریٹ سے زائد وصول نہ کی جائے ۔عوامی حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے اس اقدام کو سراہا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.