ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے سپیریئر کالج جہلم میں نئے تعلیمی سیشن کے آغاز کے موقع پر منعقدہ ویلکم پارٹی میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت

0

 

جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا سپیریئر کالج جہلم میں منعقد ہونے والے FUNGAMA فیسٹیول میں خصوصی شرکت

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے سپیریئر کالج جہلم میں نئے تعلیمی سیشن کے آغاز کے موقع پر منعقدہ ویلکم پارٹی میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی،

کالج انتظامیہ، اساتذہ، اور طلباء و طالبات نے ڈی پی او جہلم کا استقبال کیا،

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد طلباء و طالبات نے مختلف تقاریر، ملی نغمے اور ثقافتی پروگرامز پیش کیے،

طلباء نے ڈی پی او جہلم کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں جہلم پولیس کی عوام دوست پالیسیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا،

نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، اور انہیں نہ صرف تعلیم بلکہ اخلاقیات، نظم و ضبط اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ پولیس نوجوانوں کے تعاون سے ایک پرامن معاشرہ تشکیل دینے کے لیے پُرعزم ہے،ڈی پی او جہلم

کالج انتظامیہ نے ڈی پی او جہلم کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور یادگاری شیلڈ پیش کی،

آخر میں گروپ فوٹو سیشن ہوا اور طلباء نے ڈی پی او جہلم سے ملاقات کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا،

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.