ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک کا خواتین کالج جہلم میں مریم نواز شریف صاحبہ کے نئے انوشیٹیو موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کی تعارفی تقریب کا انعقاد

0

*ڈسٹرکٹ پولیس جہلم*

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک کا خواتین کالج جہلم میں مریم نواز شریف صاحبہ کے نئے انوشیٹیو موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کی تعارفی تقریب کا انعقاد

تقریب میں کالج کی پرنسپل، فیکلٹی ممبران، طالبات اور پولیس افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،

تقریب کا مقصد طالبات کو پولیس کی جدید سہولیات، عوام دوست اقدامات اور لائسنسنگ سسٹم کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا،

ڈی ایس پی ٹریفک نے طالبات کو موبائل پولیس اسٹیشن کے حوالے سے تفصیل سے بتایا،

جہلم پولیس شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ عوامی خدمت کی ایک نئی مثال ہے، جس کے ذریعے شہری باآسانی لائسنس، تصدیق اور دیگر خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ڈی پی او جہلم

طالبات نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ جہلم پولیس کے ایسے اقدامات سے عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد مزید مضبوط ہو رہا ہے،

*ترجمان جہلم پولیس*

Leave A Reply

Your email address will not be published.