ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شگفتہ جبین اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی مشترکہ صدارت میں امن و امان کے حوالےسے اہم اجلاس

0

جہلم ( اقبال خان): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شگفتہ جبین اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کی مشترکہ صدارت میں آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد ضلع جہلم میں امن و امان کی صورتحال اور بین المسالک ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنانا تھا۔

اجلاس میں امن کمیٹی کے ممبران، علمائے کرام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
مشترکہ صدارت کرنے والے افسران نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ امن کمیٹی کے ممبران کا کردار بہت اہم ہے اور انہی کے فعال تعاون اور کوششوں سے ضلع کا امن و امان برقرار رہے گا۔ انہوں نے کمیٹی کے ممبران کی خدمات کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کہ انتظامیہ ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔
اے ڈی سی جی شگفتہ جبین اور ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے زور دیا کہ ضلع میں اخوت اور برداشت کی فضا کو فروغ دیا جائے تاکہ فرقہ وارانہ نوعیت کا کوئی بھی واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ انہوں نے تمام شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ مذہبی اجتماعات کے دوران سیکیورٹی اور نظم و نسق کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.