ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت واسا اتھارٹی کی ایک اہم جائزہ میٹنگ

0

جہلم ۔ ( اقبال خان )ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت واسا اتھارٹی کی ایک اہم جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایم ڈی واسا اور دیگر متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کا بنیادی مقصد شہر کے شہریوں کو درپیش پانی، سیوریج اور صفائی ستھرائی کے مسائل کا جائزہ لینا اور واسا کی آپریشنل کارکردگی کو مزید موثر بنانا تھا تاکہ عوامی شکایات کا فوری اور پائیدار حل ممکن ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے ہدایت کی کہ واسا شہری شکایات کے فوری ازالے کے لیے موثر میکانزم کو یقینی بنائے اور شہریوں کے پانی اور سیوریج سے متعلق مسائل کو اولین ترجیح پر حل کیا جائے۔ میٹنگ میں واسا کے موجودہ منصوبوں، عملے کی کارکردگی اور وسائل کے استعمال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی جہلم نے زور دیا کہ نظام کی بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اور پانی کی فراہمی کے نظام میں ہونے والے نقصانات (Losses) کو کم کیا جائے۔ ڈی سی نے شہر کی صفائی ستھرائی کی صورتحال پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور واسا کو کلین جہلم پروگرام کے تحت صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے متحرک کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔ ڈی سی میر رضا اوزگن نے میٹنگ کے اختتام پر کہا کہ جہلم کے شہریوں کو بہترین بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ واسا کے افسران اپنے فرائض منصبی کو پوری لگن اور محنت سے سرانجام دیں اور ہر شہری کو یہ احساس دلائیں کہ انتظامیہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ کارکردگی میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.