ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا ٹریفک قوانین کے حوالے سے سستی برتنے پر برہمی کا اظہار — ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں کو معطل کرنے کے احکامات جاری
جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا ٹریفک قوانین کے حوالے سے سستی برتنے پر برہمی کا اظہار — ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں کو معطل کرنے کے احکامات جاری
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے ضلع میں ٹریفک قوانین پر موثر عملدرآمد نہ ہونے، ذمہ داری میں کوتاہی اور فرائض میں غفلت برتنے پر سخت نوٹس لیا،
ٹریفک قوانین پر عملدرآمد پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،
فرائض میں سستی، عدم دلچسپی اور ناقص ڈیوٹی پرفارمنس کی وجہ سے ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے،
ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے، ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے اور عوامی سہولت کو مقدم رکھنے کے لیے ہر سطح پر احتساب کا عمل جاری رہے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو