پنجاب میں کمرشل ایریاز اور سڑک پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والے قانون کے شکنجے میں ،جرمانے ہونگے

0

پنجاب میں پہلی بار صفائی کے لئے جدید الیکٹرک وہیکلز ،ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹ اور جرمانے

ستھرا پنجاب کا نیا انقلاب—روایتی جھاڑو کو خیرباد

جو بھی پنجاب میں گندگی پھیلاے گا—اب جرمانے کی سزا پائے گا

لاہور۔۔۔۔۔۔

پنجاب میں صفائی والی گاڑیاں بھی اب ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز ہونگیں

پنجاب میں اب کوڑے کرکٹ سے بھی انرجی پیدا کی جائے گی

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ”ویسٹ ٹو ویلیو“پراجیکٹ کے لئے وسط جنوری تک جامع پلان طلب کر لیا

پنجاب کے ہر گلی کوچے میں-اب اتوار کو بھی پنجاب میں صفائی ہوگی

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کی گاڑیوں کو الیکٹرک وہیکل متعارف کرانے کا حکم

پنجاب میں کمرشل ایریاز اور سڑک پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والے قانون کے شکنجے میں ،جرمانے ہونگے

پنجاب میں روڈز پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والا 15 دن کے بعد قانون کی گرفت میں آئے گا

پنجاب میں پہلی مرتبہ اتوار کے روز بھی صفائی کے لئے عملہ تعینات کرنے کا فیصلہ

روایتی جھاڑو کی بجائے ستھرا پنجاب کے ہیروز جدید میکنیکل سوئپر استعمال کرنے پر اتفاقِ

ستھرا پنجاب کے تحت ہر یونین کونسل میں صفائی کے ہیروز کی تعداد بڑھائی جائے گی

پنجاب کی ہر دو یونین کونسل کو ایک ٹریکٹر کی فراہمی کی تجویز کا جائزہ

صفائی کا نیا نظم و نسق اور نئے معیار کے لئے پنجاب میں کوڑے دان اور کنٹینر کے لیے باقاعدہ ویسٹ انکلوژر بنائے جائیں گے

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، ستھرا پنجاب کے ہر پہلو پر تفصیلی بریفنگ،مزید جدت لانے کا فیصلہ

صفائی کا اتنا بڑا نظام کسی معجزے سے کم نہیں۔ مریم نواز شریف

شہروں اور دیہات کی صفائی کا جامع نظام برسوں پہلے بننا چاہیے تھا۔ مریم نواز شریف

زیرو سے آغاز کیاوقت کے ساتھ ساتھ ستھرا پنجاب پراجیکٹ میں بہتری لارہے ہیں۔ مریم نواز شریف

صوبے بھر میں ستھرا پنجاب پر عوام کی طرف سے اچھے کام کا مثبت فیڈ بیک آرہا ہے۔ مریم نواز شریف

شفافیت کے لئے ستھرا پنجاب میں تنخواہوں اور ادائیگی کا سسٹم ڈیجیٹلائز کر دیا گیا۔ بریفنگ

گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم اور لائیو کنٹینر مانیٹرنگ جاری ہے۔ بریفنگ

ویسٹ کمپنیوں کے لئے کے پی آئیز کے مطابق مارکس دیکر کارکردگی کا تعین کیا جارہا ہے۔ بریفنگ

Leave A Reply

Your email address will not be published.