جہلم پولیس کے سب انسپکٹر محمد شفیق جو حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے وفات پا گئے اُن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کھرکا علاقہ تھانہ صدر سرائے عالمگیر گجرات میں ادا کر دی گئی

نمازِ جنازہ میں ڈی ایس پی انویسٹیگیشن محمد ابراہیم وڑائچ،ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ ،ایڈمن آفیسر اور دیگر پولیس اہلکاروں نے شرکت کی،

0

 

جہلم ( اقبال خان )جہلم پولیس کے سب انسپکٹر محمد شفیق جو حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے وفات پا گئے اُن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کھرکا علاقہ تھانہ صدر سرائے عالمگیر گجرات میں ادا کر دی گئی،

نمازِ جنازہ میں ڈی ایس پی انویسٹیگیشن محمد ابراہیم وڑائچ،ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ ،ایڈمن آفیسر اور دیگر پولیس اہلکاروں نے شرکت کی،

مرحوم سب انسپکٹر محمد شفیق حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ ایک نہایت فرض شناس، ایماندار اور نرم دل پولیس افسر کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ دورانِ سروس انہوں نے ہمیشہ دیانت، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کو اپنا شعار بنائے رکھا،

مرحوم کی قبر پر پھول چڑھائے گئے،روح کے ایصالِ ثواب، بلندیِ درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی،

محکمہ پولیس آفیسر سب انسپکٹر محمد شفیق کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا، مرحوم پولیس آفیسر سب انسپکٹر محمد شفیق ایک فرض شناس آفیسر تھے، انکی اگلی منزلوں کی آسانی کے لئے دعاگو ہوں،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

Leave A Reply

Your email address will not be published.