ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا یونیورسٹی آف پنجاب جہلم کیمپس میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد

0

جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا یونیورسٹی آف پنجاب جہلم کیمپس میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت یونیورسٹی آف پنجاب جہلم کیمپس میں ٹریفک قوانین سے متعلق خصوصی آگاہی سیمینار سے خطاب کیا،

سیمینار میں DTO جہلم ،یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ کرام اور بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی،

سڑکوں پر بڑھتے حادثات کی بنیادی وجہ ٹریفک قوانین سے لاعلمی اور ان پر عمل نہ کرنا ہے۔ انہوں نے نئے ٹریفک قوانین، بھاری جرمانوں، بار بار خلاف ورزی پر مقدمہ درج ہونے کے طریقہ کار، اور روڈ سیفٹی رولز کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی،

ڈی پی او نے ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے سے سالانہ سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں، لہٰذا نوجوان نسل اپنی حفاظت کو اولین ترجیح دے۔ انہوں نے ون ویلنگ، کم عمر ڈرائیونگ، اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے نقصانات سے متعلق بھی آگاہ کیا،

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

(یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹریفک آگاہی مہم پر ڈی پی او جہلم کے اقدامات کو سراہا)

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.