ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، سول ڈیفنس آفیسر جہلم محمد بوٹا کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ جہلم میں انٹرنیشنل والنٹیرز ڈے شاندار طریقے سے منایا گیا
5 دسمبرانٹرنیشنل والنٹیرز ڈے
جہلم ( اقبال خان )وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق,
ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب تسنیم علی خان اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس جہلم میر رضا اوزگن
کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، سول ڈیفنس آفیسر جہلم محمد بوٹا کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ جہلم میں انٹرنیشنل والنٹیرز ڈے شاندار طریقے سے منایا گیا۔
اس موقع پر ضلع کچہری جہلم سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم رانا سعید احمد نے اپنے سٹاف کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔
واک میں ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس آرگنائزیشن سعید احمد اورمرزا توصیف بیگ ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفینس آرگنائزیشن نے بھی کثیر تعداد رضاکاران کے ہمراہ شرکت کی۔
واک کے اختتام پر چوہدری الطاف حسین ہائی سکول جہلم میں سول ڈیفنس کا *عملی مظاہرہ* کیا گیا، جس میں فرسٹ ایڈ، ریسکیو اور فائرفائٹنگ کی مشقیں شامل تھیں۔
بعد ازاں سول ڈیفنس سیمینار منعقد ہوا، جس میں انسٹرکٹر سول ڈیفنس محمد رئیس نے سول ڈیفنس کے کردار اور روڈ سیفٹی سے متعلق مکمل بریفنگ دی۔
سکول کے پرنسپل چوہدری انعام الحق نے محکمہ سول ڈیفنس کی خدمات کو سراہتے ہوئے خصوصی شرکت کی اور شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر جہلم محمد بوٹا نے کہا:
“سول ڈیفنس ملک و قوم کے تحفظ کے لیے ایک اہم فورس ہے۔ آج کے دن ہم عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ملک و قوم کی بے لوث خدمت کے لیے ہر دم تیار ہیں اور نوجوان سول ڈیفنس رضاکار فورس میں شمولیت اختیار کریں اور وطن کی خدمت کے لیے ہر دم تیار رہیں۔”