ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ قبضہ مافیا کے خلاف ان ایکشن

0

جہلم (اقبال خان): وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے ڈی آر سی (DRC) پروگرام اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی شکایات پر فوری عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے درجنوں غیر قانونی قبضے واگزار کروا لیے ہیں۔
​ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اس سلسلے میں شہریوں کی شکایات کا فوری نوٹس لیا اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو واضح اور سخت احکامات جاری کیے کہ وہ عوامی اور نجی زمینوں پر کیے گئے تمام غیر قانونی قبضوں کو فی الفور ختم کروائیں۔
​قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ متعدد مقامات پر کارروائیاں کیں اور عوامی شکایات پر کی گئی درجنوں زمینوں پر سے قبضے واگزار کروا کر ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔ انتظامیہ نے قبضہ مافیا کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا۔
​ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کی املاک اور اراضی کو تحفظ فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں کسی بھی طاقتور گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے اور عوام کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ کارروائیاں وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.