مسلم ممالک کو اسرائیل سے تعلقات منقطع کر لینے چاہییں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

0

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل سے تعلقات منقطع کر لیں۔

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ہونے والے عرب و اسلامی ممالک کے اجلاس میں شرکت کے لیے دوحہ روانگی سے قبل ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک کو اس جعلی ملک سے اپنے تعلقات منقطع کر لینے چاہییں اور آپس میں اتحاد اور ہم آہنگی کو حتی الامکان برقرار رکھیں۔

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ سربراہی اجلاس میں تمام ممالک اسرائیل کے خلاف اقدامات کے حوالے سے کسی نتیجے پر ضرور پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ دوحہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اجلاس ’ابراہم ایکارڈ‘ کے دستخط کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔

2021 میں ہونے والے ابراہم ایکارڈ یا ابراہیم معاہدے کے نتیجے میں اسرائیل اور عرب ممالک نے معمول کے تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.