ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کے مسیحی عملے کے اعزاز میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد

0

جہلم (اقبال خان): ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کے مسیحی عملے کے اعزاز میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی۔ اس تقریب کا مقصد مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونا اور شہر کی صفائی کے لیے ان کی خدمات کو سراہنا تھا۔
تقریب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مسیحی ملازمین میں عیدی چیک تقسیم کیے اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری کا ملک کی ترقی اور صفائی ستھرائی کے نظام میں کلیدی کردار ہے، اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ عیدی چیک کی تقسیم کا مقصد ان کی خوشیوں کو دوبالا کرنا اور ان کے کام کی اہمیت کا اعتراف کرنا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر نے مزید کہا کہ تمام شہری بلا تفریق رنگ و نسل برابر ہیں اور انتظامیہ مسیحی برادری کے جان و مال کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی آبادیوں اور گرجا گھروں کے گرد صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.