اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا مہنگائی کے خلاف سخت ایکشن ۔گیس ایجنسیز کے خلاف سخت ایکشن جرمانے

0

دینہ (تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا مہنگائی کے خلاف سخت ایکشن ۔گیس ایجنسیز کے خلاف سخت ایکشن جرمانے،نکودر فروٹ سبزی منڈی کا وزٹ ،بی ایچ یو ہسپتال کا دورہ،ادویات کی فراہمی حاضری چیک کی ،چرچ کا وزٹ ،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے مہنگائی کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے منگلا روڈ پر گیس ایجنسیز کو چیک کیا اور زائد ریٹ پر گیس فروخت کرنے والے متعدد ایجنسیز مالکان کو بھاری جرمانےکیے اور سختی سے ہدایات جاری کی کہ گیس کی فروخت سرکاری ریٹ کے مطابق کی جائے۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے نکودر سبزی منڈی کا دورہ کیا اور سبزی فروٹ کے ریٹ چیک کیے ۔متعدد دوکاندار سبزی فروٹ ریٹ لسٹ سے زائد فروخت کر رہے تھے ان کو جرمانے کیے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے بی ایچ یو ہسپتال پنڈوری کا وزٹ کیا اور حاضری چیک کی اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات کی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے کرسمس کے حوالے سے بڑل منگلا کینٹ چرچ کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے چرچ انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے کہا کہ آپ کو مکمل سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اس سلسلہ میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔عوامی حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے اقدامات کو سراہا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.