ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کا تفصیلی دورہ

0

جہلم ۔( اقبال خان ) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہسپتال میں تمام جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جس کے لیے انتظامیہ کو ہمہ وقت متحرک رہنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، میڈیسن اسٹور اور دیگر شعبوں کے معائنے کے دوران ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ ہسپتال آنے والے سائلین کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں اور انہیں علاج معالجے میں ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کے اس عمل میں وسائل کی کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی تاہم فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.