جہلم 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے پر 443 افراد کو چالان کر کے 10 لاکھ 16 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا،
ضلع بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری،
مختلف اہم شاہراہوں، چوکوں اور داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی خصوصی ناکہ بندی کی گئی ہے جہاں ٹریفک پولیس اور ضلع پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے،
اس مہم کا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو فروغ دینا، حادثات کی روک تھام کرنا اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ، کم عمر ڈرائیونگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے، اوور اسپیڈنگ اور غلط پارکنگ جیسے قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنا ہے،ڈی پی او جہلم
ناکوں پر موجود پولیس اہلکار شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق ضروری آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں،
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو
ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے محفوظ سفر کو یقینی بنائی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے پر 443 افراد کو چالان کر کے 10 لاکھ 16 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا،بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے پر 82،بغیر ہیلمیٹ کے موٹر سائیکل چلانے پر 151،بغیر نمبر پلیٹ کے 15 اور کم عمر ڈرائیونگ کرنے پر 09 چالان گئے گئے،
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ضلع بھر میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے،