ضلع جہلم کے نئے ڈپٹی کمشنر محمد میثم عباس نے چارج سنبھال لیا
اس سے قبل ضلع جہلم میں بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں

جہلم ( اقبال خان )ضلع جہلم کے نئے ڈپٹی کمشنر محمد میثم عباس نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ۔
اس سے قبل سیدہ رملہ علی بطور ڈپٹی کمشنر فرائف سر انجام دے رہی تھی ان کا تبادلہ لاہور بطور ایڈیشنل سیکرٹری ہوا
۔حکومت پنجان نے محمد میثم عباس کو گزشتہ روز ڈی سی جہلم تعینات کیا گیا تھا
وہ اس سے قبل ضلع جہلم میں بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔ جبکہ کئی اضلاع میں بطور ڈپٹی کمشنر تعینات رہنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں ۔