ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ڈسٹرکٹ جہلم سے ٹرانسفر کے موقع پر جہلم پولیس کی جانب سے جہلم جمخانہ کلب میں الوداعی تقریب اور شاندار عشائیے کا اہتمام

الوداعی تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم خالد محمود بھٹی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ،سپرنٹنڈنٹ جیل جہلم حسن مجتبٰی اور جملہ ڈی ایس پیز کی شرکت ،

0

جہلم ( اقبال خان )ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ڈسٹرکٹ جہلم سے ٹرانسفر کے موقع پر جہلم پولیس کی جانب سے جہلم جمخانہ کلب میں الوداعی تقریب اور شاندار عشائیے کا اہتمام،

الوداعی تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم خالد محمود بھٹی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ،سپرنٹنڈنٹ جیل جہلم حسن مجتبٰی اور جملہ ڈی ایس پیز کی شرکت ،

تقریب میں اے ڈی سی جی مس صباء سحر ، اے ڈی سی آر حسان طارق سمیت مختلف ادارہ جات کے سربراہان بھی الوداعی تقریب میں شریک ہوئے،

جہلم پولیس کے افسران نے ڈپٹی کمشنر جہلم کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے سیدہ رملہ علی کی تعیناتی کو ضلع جہلم کا سنہرا دور قرار دیا ،

جہلم کی عوام نے جو پیار دیا وہ تاحیات یاد رہے گا،
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ صاحب کی قیادت میں جو کامیابیاں سمیٹی ہیں وہ لائق تتحسین ہیں، میں امید کرتی ہوں کہ جہلم کی عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کا مشن جاری رہے گا، ڈپٹی کمشنر

سیدہ رملہ علی صاحبہ سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ رہی ہے، جہلم کی تاریخ میں آپ کا دور سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے ، ترقیاتی کام، صفائی ستھرائی ، جہلم کی تزئین و آرائش ، محکمہ صحت و تعلیم غرض ہر شعبے میں آپ نے مثالی کام کیا ہے، ڈی پی او جہلم

تقریب کے اختتام پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور دیگر شرکائے تقریب نے ڈپٹی کمشنر کوتحائف اور پھول پیش کئے اور ان کے بہتر مستقبل کی نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.