ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا زیرِ تعمیر لائبریری لاجپت رائے جہلم کا وزٹ

دورے کے دوران متعلقہ افسران نے تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

0

 

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا زیرِ تعمیر لائبریری لاجپت رائے جہلم کا وزٹ

دورے کے دوران متعلقہ افسران نے تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا،

ڈی پی او جہلم اور ڈپٹی کمشنر جہلم نے ہدایت کی کہ لائبریری کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل کی جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے،

لائبریری جیسے علمی منصوبے نوجوانوں کے لیے علم و آگاہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،

ضلع میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

ایسے تعلیمی اور سماجی منصوبے ایک پُرامن اور باخبر معاشرے کی تشکیل میں معاون ثابت ہوتے ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ تعمیراتی کام کی باقاعدہ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد جدید سہولیات سے آراستہ لائبریری میسر آ سکے،

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.