ڈی پی او جہلم طارق عزیز کا پولیس ویلفیئر کے لیے احسن اقدام الفا وزڈم ہائی سکول اور نیو کیپٹل لیب کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
جہلم (ملک فدا حسین اعوان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز کا پولیس ویلفیئر کے لیے احسن اقدام
الفا وزڈم ہائی سکول اور نیو کیپٹل لیب کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
ڈی پی او جہلم طارق عزیز نے پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک احسن اقدام کرتے ہوئے الفا وزڈم ہائی سکول اور نیو کیپٹل لیب کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے،
مفاہمتی یادداشتوں کے تحت پولیس افسران و اہلکاروں اور شہداء کے بچوں کو تعلیمی اور تشخیصی سہولیات میں خصوصی رعایتیں فراہم کی جائیں گیں،
اس اقدام کا مقصد پولیس فورس کی ویلفیئر کو مزید بہتر بنانا اور ان کے بچوں کی معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات تک رسائی کو آسان بنانا ہے،
مستقبل میں بھی پولیس ویلفیئر کے لیے ایسے عوام دوست اور فلاحی منصوبے جاری رکھے جائیں گے،ڈی پی او جہلم
پولیس اہلکار دن رات عوام کی حفاظت کے فرائض سرانجام دیتے ہیں، ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ ایسے اقدامات سے نہ صرف اہلکاروں کا مورال بلند ہوگا بلکہ وہ مزید دلجمعی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو