جہلم مسیحی ریسکیورز سے اظہار یکجہتی کیلئے کرسمس کے حوالے سے سنٹرل ریسکیو اسٹیشن جہلم پر ایک تقریب کا انعقاد۔

0

 

جہلم:( ملک فدا حسین اعوان ) مسیحی ریسکیورز سے اظہار یکجہتی کیلئے کرسمس کے حوالے سے سنٹرل ریسکیو اسٹیشن جہلم پر ایک تقریب کا انعقاد۔

جہلم: مسیحی ریسکیورز سے اظہار یکجہتی کیلئے کرسمس کے حوالے سے سنٹرل ریسکیو اسٹیشن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد ، ریسکیو افسران اور مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تمام ریسکیورز نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے کہا کہ آج کی اس تقریب کا مقصد مسیحی کمیونٹی کے ریسکیو اہلکاروں کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں رواداری، محبت اور اقلیتوں کے حقوق کا درس دیتا ہے۔
تقریب کے آخر میں کرسمس کیک بھی کاٹا گیا اور مسیحی ملازمین کو ریسکیو افسران اور ریسکیورز کی جانب سے مبارکباد بھی دی گئی اور ایمرجنسی سروسز میں انکی اچھی خدمات اور کارکردگی کو سراہا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.