شہید کانسٹیبل محمد صدیق کی بائیسویں برسی، شہید کی لحد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی،

0

 

جہلم ( اقبال خان )شہید کانسٹیبل محمد صدیق کی بائیسویں برسی، شہید کی لحد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی،

ضلع جہلم کے شہید کانسٹیبل محمد صدیق کی برسی کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہداء کے درجات بلندی کی دعا کی.

شہید کانسٹیبل محمد صدیق دہشتگردوں کے بم حملے میں صدر پاکستان کو بچاتے ہوئے شہید ہو گئے تھے،

شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،

شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہوگئےشہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم کبھی نہیں اتار سکتے، ڈی پی او جہلم

شہداء کی فیملیز اور بچے مجھے اپنی فیملی اور بچوں کی طرح عزیز ہیں، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.