ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام چک اکا سٹیڈیم میں ونٹر سپورٹس گالا 2025 کے سلسلے میں انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد

وفاقی وزیر برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

0

جہلم (اقبال خان): ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام چک اکا سٹیڈیم میں ونٹر سپورٹس گالا 2025 کے سلسلے میں انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 32 ٹیموں نے شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی نے گراؤنڈ میں کھلاڑیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے اور ان کے کھیل کو سراہا۔
وفاقی وزیر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لیے کیے گئے ان اقدامات کی تعریف کی۔ ٹورنامنٹ کے شرکاء اور شائقین نے اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر نے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.