ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد کا اراضی ریکارڈ سنٹر (ARC) دینہ کا اچانک دورہ
جہلم (اقبال خان): ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد نے اراضی ریکارڈ سنٹر (ARC) دینہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور فرد و انتقال کے عمل کا جائزہ لینا تھا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر صفا عابد نے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور عملے کی حاضری کا معائنہ کیا۔ انہوں نے وہاں موجود سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ عوام الناس کو بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے اور تمام معاملات میرٹ پر حل کیے جائیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے انتظام و انعام کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو ریونیو خدمات کی شفاف اور بروقت فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔