پریس کلب جہلم کے جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو اور سینئر صحافی نمائندہ دنیا نیوز ملک فدا کی ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے ملاقات

0

جہلم ( اقبال خان )پریس کلب جہلم کے جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو اور سینئر صحافی نمائندہ دنیا نیوز ملک فدا کی ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے ملاقات ، ڈپٹی کمشنر کا الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب میں میڈیا کے کردار پر ضلع بھر کے صحافیوں کی خدمات کو خراج تحسین ، میڈیا معاشرے کا چوتھا ستون ہے ضلع جہلم میں مثبت صحافت ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کی صحافیوں سے گفتگوتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب جہلم کے جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو اور سینئر صحافی نمائیندہ دنیا نیوز ملک فدا حسین اعوان نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے ملاقات کی اور میڈیا کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی ۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے ضلع جہلم کی تمام میڈیا کا خصوصا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گرین بس افتتاحی تقریب کی بہترین کوریج کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جہلم کی صحافت مثبت اور تعمیری ہے جس سے معاشرے کے مسائل کو بہترین انداز میں اجاگر کیا جاتا ہے جو انتظامیہ کے لیے مدد گار ثابت ہوتا ہے اور میڈیا کی طرف مسائل کی نشاندہی کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جاتے ہیں ۔انتظامیہ اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.