ستھراپنجاب یوسی نگیال کی ٹیم کی بڑاگواہ کو صاف ستھرابنانے کا مشن

0

ستھراپنجاب یوسی نگیال کی ٹیم کی بڑاگواہ کو صاف ستھرابنانے کا مشن

گلیوں نالیوں کی صفاٸی کیساتھ ساتھ سڑکوں کو پانی کیساتھ دھلاٸی کاکام جاری،شہریوں کا ٹیم کو خراج تحسین پیش

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا ویژن صاف ستھراپنجاب کے تحت تحصیل سوہاوہ کی یونین کونسل نگیال میں اسپیشل منیٹرنگ یونٹ قیصر کیانی کی نگرانی میں گلیوں نالیوں اور سڑکوں کی صفاٸی ستھراٸی کا کام زوروشور سے جاری ہے،ستھراپنجاب کی ٹیم گھر گھر جاکر بھی کوڑا اٹھارہے ہیں،گزشتہ روز بڑاگواہ بس سٹاپ پر مین سڑک کو پانی کیساتھ دھلاٸی کی،جس سے مارکیٹ کی خوبصورتی بھی ہوگی۔دوکانداروں اور شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب کے اس اقدام کو سہراہا،مزید کہا ہم ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے جو گھر گھرجاکر،دوکانوں سے کوڑا اٹھاتےہیں۔گلیوں نالیوں کی صفاٸی سے سیوریج کے نظام کو بہتربناتاہے،ہم وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،ڈی سی جہلم میررضااوزگن سے مطالبہ کرتے کہ ہریوسی میں ورکرز کی کمی ہےانکو پوراکیاجاۓ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.